ملک بھر میں سی این جی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور سکول وینز پر پابندی عائد 

ملک بھر میں سی این جی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور سکول وینز پر پابندی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگادی اور تمام صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز،پولیس اور موٹرویزآئی جیز کو احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق  اوگرانے پبلک ٹرانسپورٹ،اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی لگاتے ہوئے کہا پبلک وہیکلز، اسکولزوینز میں سے گیس سلنڈر اتارنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا۔اوگرا کی جانب سے تمام صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز،پولیس اور موٹرویزآئی جیز کواحکامات جاری کردیئے ہیں اور کہا گیا موٹروہیکل رولزکے تحت قانون پرفوری عملدرآمدکرایاجائے۔حکام کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہ بڑھتے حادثات کے باعث کیا گیا، فیصلے سے حادثات پرقابوپانے،انسانی جان محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔یاد رہے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر لگانے پر پابندی کے حکم پر کریک ڈاون کیا تھا۔خیال رہے روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں اور اسکول وینز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈرز پھٹنے سے درجنوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں، رواں سال جنوری میں اورنگی ٹان میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

سی این جی پابندی

مزید :

صفحہ اول -