روس میں ایس یو 57فائٹرز جہازوں کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع
ماسکو (آئی این پی/شنہوا) روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایس یو 57 فائٹرجہازوں کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دی ہے،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ روس کی جہاز بنانے والے کمپنی نے پروڈکشن کا آغاز بڑے پیمانے پر کر د یا ہے، روسی وزارت دفاع نے کمپنی کے ساتھ اس معاملے پر رسمی طور پر ایک معاہدہ کیا ہے جس کی بنیاد پر کمپنی جہازوں کی فراہمی یقینی بنائے گا،روسی حکام کے مطابق یہ ایس یو 57 فائٹر جہازوں کا پانچواں جنریشن ہے جس کو اس سے پہلے T-50 کے نام سے جانا جاتا تھا۔