خورشید شاہ، مہتاب عباسی سمیت دیگر کیخلاف 9انکوائریوں، 4انوسٹی گیشن کی منظوری 

  خورشید شاہ، مہتاب عباسی سمیت دیگر کیخلاف 9انکوائریوں، 4انوسٹی گیشن کی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) نے خورشید شاہ اور سردار مہتاب احمد خان عباسی سمیت 9  انکوائریوں اور 4انوسٹی گیشن کی منظوری دید ی۔بدھ کو نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہوا۔جس میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ، سابق گورنر خیبر پختونخواسردار مہتاب احمد خان عباسی،خالد شیر دل سابق سیکریٹریز انڈسٹریز پنجاب اور محمد اقبال خان،ایس ڈی ایف اوفاریسٹ سب ڈویژن مینگورہ،سوات،محکمہ اوقاف خیبر پختونخواکے اہلکاروں و افسران،محکمہ تعلیم کوئٹہ کی انتظامیہ،پروونشل ہائی ویز ڈویلپمنٹ ڈویژن خیر پور کے اہلکاران و افسران،منور نذیر عباسی سابق  چیف ایگزیکٹو آفیسرسکھر الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کمپنی اور دیگر،پبلک ہیلتھ ڈویژن پنجاب اور پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کیخلاف انکوائریوں کی منظوری جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی انتظامیہ،پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سرکاری عہدیداروں،ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک،وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران و اہلکاران، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخواکے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری دیدی گئی۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق ایکسئن آپریشنز ٹیسکو فاٹا سرکل پشاور سید اکرام اللہ شاہ کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ملزم پر مبینہ طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حیات آباد میں مختلف سٹیل ملوں کو بجلی کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 49.07ملین روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے شعبہ مالیات خیبر پختونخواہ کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائری سپیشل آڈٹ کیلئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا،پروفیسر ڈاکٹر محمد نور وزیر پرنسپل خیبر میڈیکل کالج حیات آباد پشاور اور دیگرکے خلاف انکوئری متعلقہ یونیورسٹی،شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے اہلکاران و افسران اور دیگر،فاروق بازئی، وائس چانسلر، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور دیگرکے خلاف انکوائری ہائیر ایجوکیشن کمیشن،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران/  اہلکاران کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا،ڈاکٹر اللہ دتہ رضا چوہدری کے خلاف انکوئری سپیشل آڈٹ کیلئے جی سی یونیورسٹی لاہور، کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی انتظامیہ افسران و اہلکاران اور دیگر اورکیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کی انتظامیہ افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائریاں محکمہ بلدیات پنجاب، ڈاکٹر راشدباجوہ،چیف ایگزیکٹو آفیسراین آر سی پی ڈیرہ غازی خان، اصغر علی جواد، جنرل منیجر آپریشنز اور دیگر کے خلاف انکوائری سٹیٹ بینک کو بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سید تنویر الحسن گیلانی،سابق وفاقی وزیر اور صدر انجمن اسلامیہ اور دیگر،افتخار گیلانی، رکن قومی اسمبلی، اکبر شاہ رشیدی،چیف انجینئر فارن ایڈز ورکس اور سروس ڈپارٹمنٹ حیات آباد اور دیگر، ڈاکٹر شاہد محبوب سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور دیگر،چیف انجینئرمحکمہ آبپاشی بہاولپور،سیکرٹری ریلوے پنجاب ٹریک لاہور اور دیگر، افضل بھٹی کمشنر اور سیز پاکستانیزکمیشن پنجاب اور دیگر،ملتان اور سکھر میں آئی این جی او،این جی اوز ایس ڈی پی آئی، فافن،فاؤ،رورل سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اور دیگر، فضل شیخ ڈائریکٹر فنانس کویسٹ اور دیگر کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری بھی دی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ”احتساب سب کیلئے“کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ 

نیب ایگزیکٹو بورڈ

مزید :

صفحہ اول -