دشمن کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر آئندہ بھی منہ توڑ جواب دینگے: پا ک فوج

دشمن کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر آئندہ بھی منہ توڑ جواب دینگے: پا ک فوج

  

اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی جارحیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے،پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی کے آس پاس رہنے والی سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کئے ہیں۔

پاک فوج

مزید :

صفحہ اول -