پی آئی اے کاکرایوں میں کمی کا اعلان 

پی آئی اے کاکرایوں میں کمی کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(صباح نیوز)پی آئی اے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، رعایتی ٹکٹس متعارف کرا دیئے گئے، لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلبا کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔پی آئی اے انتظامیہ  نے بتایا کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی۔پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ بزرگوں کو سرپرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ اسکول کے طلبا اور طالبات کو بھی 10 فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 
پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -