فضل الرحمن نے سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کی تو انکے ساتھ بھی یہی ہو گا،شیخ رشید

  فضل الرحمن نے سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کی تو انکے ساتھ بھی یہی ہو گا،شیخ رشید

  

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاست میں اکھاڑ پچھاڑکی تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا۔یں گے تو یاد رکھیں ان ہی کی اکھاڑ پچھاڑ ہوگی،4سال پرانی ویڈیوز چلا کر میری کردار کشی کی جا رہی ہے، عمران خان کی حکومت پورے پانچ سال چلے گی،جس دن ایم ایل ون شروع ہوگیا مسائل حل ہو جائیں گے، 70فیصد آبادی سے ریل گزرتی ہے، روڈ پر بہت رش ہے۔رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھنے جا رہا ہے، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ریل کی ترقی ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ان چوروں اور ڈاکوں کی وجہ سے ہے جو پیسے بھی لے گئے اور واپس بھی نہیں دیتے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -