ذی الحج کا چاندکل نظر آنے کا امکان، عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی،محکمہ موسمیات

  ذی الحج کا چاندکل نظر آنے کا امکان، عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 2اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور عیدالاضحی 12 اگست بروز پیر کو ہو گی۔فواد چوہدری کی جانب سے کئی ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان میں عیدالاضحی 12 اگست بروز پیر کو ہو گی جبکہ کچھ روز قبل محکمہ موسمیات نے ذی الحج کا چاند 3اگست کو اور عیدالاضحی13اگست بروز منگل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق یکم اگست بروز جمعرات جی ایم ٹی/یو ٹی 3 بجکر 11 منٹ پر اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جمعرات یکم اگست کی صبح 8 بجکر 11 منٹ پر ہو گی۔
ذی الحج کا چاند

مزید :

صفحہ اول -