کراچی، گورنرسندھ سے لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  کراچی، گورنرسندھ سے لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پاکستان لیدر گارمنٹس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین سید شجاعت علی کی سربراہی میں 6 رکنی وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں وائس چیئر مین شاہد ملک، سیکریٹری جنرل اقبال اعوان کے علاوہ ناصر خان، عارف رشید اور اسامہ بھی شامل تھے۔ملاقات میں وفد نے لیدر کی صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں چیئر مین نے بتایا کہ پچھلے 20 سالوں سے ایک بڑی تعداد اس کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ یہ پاکستان کی تیسری بڑی صنعت کی حیثیت رکھتی ہے، چیئر مین  لیدر کی صنعت میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کی گنجائش موجود ہے، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی صنعتوں تک رسائی آسانی بنائی جاسکتی ہے۔گورنرسندھ نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وزارتوں سے مسائل کو جلد از جلد حل کروانے میں کردار ادا کروں گا، وزیر اعظم پاکستان ملکی صنعت کو مزید فروغ دینے کے وژن پر عمل پیرا ہیں، وفاقی حکومت بھی بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قابل فخر قربانیاں دیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،امن و امان کے قیام کے بعد شہر میں ہر قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے، شہر میں ثقافتی، ادبی اور تجارتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی سیکٹر کے فعال کردار سے قومی معیشت مزید مستحکم ہورہی ہے، صنعتی علاقوں میں بھی انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز ہے جس سے معاشی، تجارتی، سماجی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -