حکومت سندھ کا کراچی سمیت مختلف شہرون میں 8نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ 

حکومت سندھ کا کراچی سمیت مختلف شہرون میں 8نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا صوبے میں مزید 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ.آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن نے کہا ہے کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ اور شکارپور کے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔کراچی، حیدرآباد،ٹھٹھہ،نوابشاہ، میرپور خاص اورمٹھی میں نئی جیلیں بنائی جائیں گی۔نصرت حسین منگن نے کہا کہ کراچی میں نئی جیل کا کام 65 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔سندھ حکومت نے کراچی میں ایسٹ اور ضلع ویسٹ میں مزید دو نئی جیلیں بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔قمبر شہدادکوٹ میں بھی دو نئی جیلیں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پرانی جیلوں میں موجوداضافی قیدیوں کو نئی جیلوں میں منتقل کیا جائیگا۔سندھ کے تمام ڈویژن میں خواتین اور بچہ جیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔نوابشاہ اور میرپورخاص میں بچہ اور خواتین جیل نوٹیفا ئیڈ ہوگئے ہیں جوجلد کھول دیے جائیں گے۔ نصرت حسین منگن نے کہا کہ نیاقانون بننے کے بعد بی اورسی کلاس کے قیدیوں کوایک جیسی سہولیات دی جارہی ہیں۔سندھ میں بچہ اور خواتین جیلوں میں قیدیوں کو چارپائی دی گئی ہیں۔خواتین،بچہ جیل کی طرح دیگر جیلوں کے قیدیوں کو بھی چارپائی کی سہولت دینے پرکام کررہے ہیں۔تمام جیلوں میں قید یوں کوقانون کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں۔آئی جی جیل نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام قیدیوں کی ڈیٹانادرا سے منسلک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ڈیٹا نادرا سے منسلک ہونے کے بعد سندھ اور دیگر صوبوں کے تمام تھانوں کے پاس قیدیوں کا ڈیٹا پہنچ جائے گا۔ سندھ اور وفاق نے جیلوں سے آزاد ہونے والے قید یوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

مزید :

صفحہ اول -