پاکستانیوں کو چائنہ کی نئی ویزہ پالیسی  سے مستفید ہونا چاہیے،فدا حسین

  پاکستانیوں کو چائنہ کی نئی ویزہ پالیسی  سے مستفید ہونا چاہیے،فدا حسین

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی گوانزو کی طرف سے چیئرمین پاک چائنہ بزنس کمیونٹی حاجی فداحسین کی صدار ت میں سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا،ڈنر میں سینئر ممبرا ن و آرگنائزر جاوید پپو،ضمیر بٹ،ناصر علی،جاوید خان،نعمت جان اور ارشد بھٹی سمیت کثیر تعداد میں پاکستانی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔گل محمد مرزانے کہاپاکستانیوں کو چائنہ کی نئی ویزہ پالیسی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہئے،پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے عہدیداران سمیت کمیونٹی کے افراد بھی فلاحی کاموں کا حصہ بنیں۔

یہ ایک ٹیم ورک ہے،اتفاق و اتحاد ہر کام میں کامیابی کی گارنٹی ہے۔

قدم بڑھاتے جائیں اور مل جل کر کام کرتے رہیں،اس موقع پر ارشد بھٹی کی جانب سے ویلفیئر ز کمیونٹی بنانے کا اعلان کیا گیا جو بزنس کمیونٹی کے افراد کے لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -