پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں تبادلے، اے ڈی ایل آر ارم شہزادی ضلع بدر
لاہور (اپنے نمائندے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں تبادلے۔ اے ڈی ایل آر ماڈل ٹاون ارم شہزادی کی ٹرانسفر کرتے ہوئے ضلع بدر کر دیا گیا تحصیل کینٹ کی اے ڈی ایل آرلالہ زارا کی ٹرانسفر رینالہ خورد کر دی گئی۔پاجیاں کے اے ڈی ایل آر عمر نواز چیمہ کو بھکر کی تحصیل مانکیرہ لگا دیا گیا۔شالیمار کی اے ڈی ایل آر صبا حمید کو پاجیاں لگا دیا اور شالیمارمیں عاشی آصف کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی۔رائے ونڈ کے اے ڈی ایل آر بابر وائلہ کی ٹرانسفر کرتے ہوئے چکوال لگا دیا گیا جبکہ ایل آر راؤمحمد شاہدکو رائے ونڈ کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی۔