ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 533سکول اساتذہ کو ترقی دیدی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 533سکول اساتذہ کو ترقی دیدی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مختلف کیٹگریز میں 533 اساتذہ کو ترقی دے دی۔کیٹگری وائز 231 پرائمری سکول ٹیچرز میل اور 172 پرائمری سکول ٹیچر فیمیل کو بطور ایلیمنٹری سکول ٹیچر گریڈ 15 میں ترقی دے دی گئی اور17 ایلیمنٹری سکول ٹیچرز میل اور 43 ایلیمنٹری سکول ٹیچرز فیمیل کو بطور سکینڈری سکول ٹیچر گریڈ 16 میں ترقی دے دی گئی ہے اوراپ ورڈ موبیلیٹی پیکج میں 09 سکینڈری سکول ٹیچر فیمیل کو گریڈ 17 اور 03 ٹیچرز کو گریڈ 18،05 سکینڈری سکول ٹیچر میل کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی،ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ترقی کے ورکنگ پیپرز پر دستخط کر دیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -