چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے  

  چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور بزنس مین فرنٹ کے سینئر راہنماء سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے لاہور چیمبرز کے الیکشن میں انشاء اللہ کلین سویپ کریں گے کیونکہ ہماری خدمات سب کے سامنے ہے۔تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہماری جہدوجہد ہر فورم پر جاری رہے گی۔تاجروں کے مسائل سے آگا ہوں۔ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجر برادری کو اُن کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔تاجروں کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائیگا۔

‘کیونکہ اسلام تاجروں اور مزدوروں کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔

ہمارا پنی تاجر برادری سے وعدہ ہے لاہور چیمبرز کے پلیٹ فارم سے ہی ان کے حقوق کی جنگ لڑی جائے گی،لاہور چیمبرز کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ایک طرف تاجر برادری اپنے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی تو دوسری طرف منتخب عہدیدران بھی ہر وقت اپنے تاجر بھائیوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔