ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر متحر ک ہو رہے ہیں،ملک امانت علی  

ملک دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر متحر ک ہو رہے ہیں،ملک امانت علی  

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ملک دشمن عناصر ایک دفعہ پھر متحرک ہو رہے ہیں،گزشتہ دنوں پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہماری افواج اپنے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی نہیں گھبراتی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں پاک آرمی کے تربیتی ادارے کے حادثے میں افواج پاکستان کے جوانوں سمیت قیمتی لوگوں کی شہادتوں پر افسوس ہے۔

ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ حادثے میں شہید تمام افراد کی آخرت کی منزلوں کو آسان فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -