ملک بھر کے وکلاء سپریم جوڈیشل کونسل کی پشت پر کھڑے ہیں،اشفاق کھرل

ملک بھر کے وکلاء سپریم جوڈیشل کونسل کی پشت پر کھڑے ہیں،اشفاق کھرل

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر اورممتازقانون دان اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لائرزونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر شاہدنسیم گوندل ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کے حامی قانون دانوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحداورمنظم کررہے ہیں،اب پاکستان کی ہر بار میں تعمیری سیاست ہوگی۔ شاہدنسیم گوندل کی قیادت میں ملک بھر کے قانون دانوں پوری طاقت کے ساتھ سپریم جوڈیشل کونسل کی پشت پرکھڑے ہیں۔

،اس سمیت کسی آئینی ادارے کوبلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سپریم جوڈیشل کونسل زیرسماعت ریفرنس میں شفافیت اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ہماری کمٹمنٹ آئین اورآئینی اداروں کے ساتھ ہے،اپوزیشن کے زیراثر چند وکلاء کی طرف سپریم جوڈیشل کونسل پرہرقسم کا دباؤمسترد کرتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -