ماتحت عدلیہ نے 2012ء سے زیرالتواء جائیداد کی تقسیم کے تمام مقدمات نمٹا دیئے

  ماتحت عدلیہ نے 2012ء سے زیرالتواء جائیداد کی تقسیم کے تمام مقدمات نمٹا دیئے

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کی ہدایت پرماتحت عدلیہ نے 2012ء سے زیرالتواء جائیداد کی تقسیم کے تمام مقدمات نمٹا دیئے۔اس بابت سیشن ججوں کی طرف سے رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے جائیداد کے31 دسمبر 2012 ء تک دائر ہونے والے 786 زیرالتواء مقدمات نمٹانے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے سیشن ججوں نے رپورٹ پیش کردی ہے۔

تمام مقدمات

مزید :

صفحہ آخر -