کراچی:ہوٹل کے مالک نے ”چھوٹے“ پرچائے پھینک دی، بچہ جھلس گیا

    کراچی:ہوٹل کے مالک نے ”چھوٹے“ پرچائے پھینک دی، بچہ جھلس گیا

  

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم گرم چائے پھینک دی، جس سے بچہ جھلس گیا۔بچہ نارتھ کراچی میں واقع چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہوٹل مالک کے خلاف چائلڈ لیبر، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ تھانہ ایس ایچ او کے مطابق بچہ بخت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے زیادہ زخم نہیں آئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔ 

کراچی ہوٹل

مزید :

صفحہ آخر -