پنجاب حکومت کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری 

    پنجاب حکومت کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمر اسلم کو سیکرٹری صوبائی خاتون محتسب،محمدطیب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات،سید مبشرحسین کوڈائریکٹر فنانس پنجاب سروس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن،محمد اسلم راؤ ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن بیورو،محمد شہزاد عادل ڈپٹی ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام،خضر حیات کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن،غلام مصطفی ڈپٹی ڈائریکٹر اوور سیز پاکستانی کمیشن،توصیف دلشاد کھٹانہ کو سیکرٹری پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد عمران رانجھا کی خدمات وفاق کے سپرد،خالد عمر قریشی کو ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے گوجرانوالہ کا اضافہ چارج دے کر بطو رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر تبادلہ منسوخ،آفتاب مرتضیٰ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ،عابدہ عمار بخاری کوڈپٹی سیکرٹری معدنیات،نادیہ فاروقی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ خزانہ،ظہیر لیاقت بیگ کو ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیالکوٹ،اعجاز احمد کو ڈپٹی ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز،محمد آصف رضا کو ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ، محمد شبیر احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ،رابعہ لیاقت کی خدمات ڈی جی پی ایچ اے لاہور، نجیب اللہ ترین کو ڈپٹی کمشنر فنانس چکوال جبکہ کریم بخش کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیالکوٹ تعینات کر دیاگیا۔
تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -