شجرکاری مہم گرین اگست میں تبدیل
لاہور(جنرل رپورٹر)یوم آزادی کی مناسبت سے اگست میں پودے لگانے کی مہم کو گرین اگست کا ٹائٹل دے دیا گیا،ڈی سی کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ نے بھاٹی چوک پر پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات پر 10000 پودے لگائے جائیں گے اورپودے سکولز، ہسپتالوں، کالجز، سوسائٹیز، چوکوں اور سڑکوں کے اطراف لگائے جائیں گے۔