کینال روڈ پر موٹرسائیکل سوارنوجوان کھمبے سے ٹکرا کر نہر میں گرکر ہلاک 

    کینال روڈ پر موٹرسائیکل سوارنوجوان کھمبے سے ٹکرا کر نہر میں گرکر ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) رات گئے کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 23 سالہ نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔ پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کروا تے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار کھمبے سے ٹکرا کر نہر میں گرگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو باہر نکالا تاہم اس دوران وہ دم توڑ گیاتھا،پولیس کے مطابق متوفی کی شنا خت نہیں ہو سکی،نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ہے، ورثاء کی تلاش کیساتھ ساتھ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
نوجوان ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -