ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔دویہ ساز کمپنیوں نے ڈرگ ریگولریٹری اتھارٹی ایس آر او کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 35سے 200فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب ادویات کی قیمتوں میں من مرضی کا اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔حکومت اب مریضوں کیلئے بھی وبالجاں بن چکی ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔ادویات کی پرانی قیمتیں دوبارہ بحال کی جائیں۔