مستحق فنکاروں کو عید سے قبل مالی امداد کے چیک جاری کئے جائیں،عظمیٰ بخاری

مستحق فنکاروں کو عید سے قبل مالی امداد کے چیک جاری کئے جائیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مستحق فنکاروں کو عید سے قبل مالی امداد کے چیک جاری کرنے کا مطالبہ،عظمیٰ بخاری نے کہاگزشتہ گیارہ ماہ سے مستحق اور بے روزگار فنکاروں کو مالی امداد کے چیک جاری نہیں ہو سکے۔ہیلتھ کارڈ کے نام پر فنکاروں کو جھانسہ دیا جا رہا ہے۔شہباز شریف کی حکومت نے ماہانہ کی بنیاد پرمستحق فنکاروں کو بیس بیس ہزار کے چیک دیے۔پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں مستحق فنکاروں کیلئے آٹھ کروڑ مختص کیے۔لیکن وہ پیسے تقسیم کرنے کے بجائے بندربانٹ کرلی گئی بہت جلد ہر نالائق سے ایک ایک پیسے کا حساب لیاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -