مزارات پر آنے والے زائرین کو تمام سہولیات دیں گے،سعید الحسن شاہ

مزارات پر آنے والے زائرین کو تمام سہولیات دیں گے،سعید الحسن شاہ

  

  لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی زیر صدارت مزارات کے پر سیاحت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور،سیکرٹری سیاحت سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزارات پرآنے والے زائرین کی سہولیات کی فراہمی کو اولیت دینی ہے،مزارات سے جڑی ہوئی رسومات اور عبادت کے لیے بہتر فضاء پیدا کرناہے اورجن مزارات پر جگہ کم ہے ان کی تو سیع کے لیے ماسٹر پلاننگ کی جائے گی۔محکمہ اوقاف کے محدود مالی وسائل میں ان سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں ھے۔

اس لیے محکمہ کسی قسم کی حکومت کی مالی معاونت قبول نہیں کرتا لہذاسیاحت ڈویلپمنٹ کارپوریشن مزارات کے باہر جتنی بہتری لا سکتی ہے اس پر انہیں کام کرنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -