750عازمین حج کی ٹکٹوں کے فراڈ کا وزارت مذہبی امور نے نوٹس لے لیا

750عازمین حج کی ٹکٹوں کے فراڈ کا وزارت مذہبی امور نے نوٹس لے لیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)750عازمین حج کی ٹکٹوں کے فراڈ کا وزارت مذہبی امور نے نوٹس لے لیا،جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش نے ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر سے رپورٹ طلب کر لی،ریحان عباس کھوکھر نے 11سے زائد حج آرگنائزر کے 8کروڑ سے زائد رقم ریکور کرانے کی یقین دہانی کرا دی،روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج سرکاری ہوں یا پرائیویٹ ان سے کسی قسم کا فراڈ بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے، غضب خدا کو دعوت دینے کے مترادف ہے،یہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،سب عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،وزارت مذہبی اور جو کردار ادا کر سکتی ہے ضرور ادا کرے گی۔

فراڈ

مزید :

صفحہ آخر -