25اگست کو پشاور میں عوامی مارچ کا اعلان، جھوٹ بولنے کا کوئی ورلڈ کپ ہوتا تو عمران خان چیمپئن ہوتے: سراج الحق

    25اگست کو پشاور میں عوامی مارچ کا اعلان، جھوٹ بولنے کا کوئی ورلڈ کپ ہوتا تو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ25اگست کو پشاور میں حکومت کیخلاف عوامی مارچ کریں گے اور یہ مارچ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا جس میں ہم اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ اگر جھوٹ بولنے کا کوئی ورلڈ کپ ہوتا تو عمران خان ورلڈ چمپئن ہوتے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہر روز قوم سے جھوٹے وعدے کرتی ہے لیکن اپنے منشور، وعدوں اور نعروں پر عمل نہیں کرتی جس کی وجہ سے ایک سال کے اندر ہی اپنی مقبولیت کھو بیٹھی ہے۔ پوری کابینہ نااہل ہے جو جنرل مشرف اور پیپلزپارٹی کے لوگوں پر مشتمل ہے۔پارلیمنٹ پر قوم کا پیسہ خرچ ہوتاہے مگر ایک سال میں عوامی مفاد میں پی ٹی آئی حکومت نے کو ئی قانون سازی نہیں دی۔ نئے آرمی چیف کا تقرر قانون اور میرٹ پرہونا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میاں محمد اسلم،نائب امیرجماعت اسلامی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ قانون اور میرٹ پر حل ہونا چاہیے۔ سینیٹرسراج الحق نے بلوچستان، وزیرستان اور طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -