تحریک انصافنے عام آدمی کی زندگی کا معیار گرا دیا،جواد احمد

تحریک انصافنے عام آدمی کی زندگی کا معیار گرا دیا،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ ایک محنت کَش گھرانے کی بنیادی ضرورت کی اشیاء کی خریداری کے خرچ کو بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ہونے والے خرچ کے ساتھ ملاکر دیکھا جائے تو صاف پتا چلے گا کہ تحریک انصاف کی ایک سالہ دور حکومت کے دوران ان کا معیار زندگی جو پہلے بھی مثالی نہیں تھا اب بدترین ہوگیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کو اب بتانا ہی پڑے گا کہ روٹی کب سستی ہو گی۔

، صنعت اور کاروبار کب چلے گا اور ملک آئی ایم ایف کے قبضے سے کب چھوٹے گاان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کی زبان سے اسحاق ڈار کے لئے کلمہ خیر سن کر تحریک انصاف میں ان بہت سے لوگوں کے کان تو کھڑے ہوئے ہوں گے جو ہر وقت مخالفین کے ذکر پر آگ بگولہ ہوجاتے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ہونے والے اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں بلدیاتی الیکشنز کے حوالے سے برابری پارٹی کی جاری کمپین کو بڑا اچھا رسپارنس مل رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -