قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،چیئر مین این ڈی ایم اے 

  قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،چیئر مین این ڈی ایم اے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے کلاؤ ڈبرسٹ کے خطرات بڑھ رہے ہیں،جہاں سیلابی نالوں سے خطرہ ہے وہاں اقدامات کر رہے ہیں۔ بدھ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور کا دورہ بالا کوٹ کے حوالے سے بات کرنے کیلئے کیا ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،چھوٹے شہر جہاں سیلابی نالوں سے خطرہ ہے وہاں بھی اقدامات کر رہے ہیں،ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے یہاں پر اچھی تیاری کی گئی ہے،آبادی بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے آباد شہروں کوخطرہ ہے، دریاؤں کا پانی بند بنا کر روکا جا سکتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے کلاؤ ڈبرسٹ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
چیئر مین این ڈی ایم اے 

مزید :

صفحہ آخر -