ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو کرارا جواب دیا،مجاہد عبدالرسول

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو کرارا جواب دیا،مجاہد عبدالرسول

  

لاہور(پ ر)اتحاد بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عبدالغفور نے بھار ت کو کراراجوا ب دے کر قوم کی امنگو ں کی حقیقی تر جمانی کی ہے اس میں کو ئی شک نہیں کہ سیزفائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے اپنے جاری بیان میں کیا انہو ں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا عالمی دنیا نو ٹس لے۔ بھار ت کی کشمیر میں جاری دہشتگر دی خطے میں قیام امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے مقبو ضہ کشمیر میں بھار ت نے ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے۔

اس کے باو جو د بہادری کشمیری بھار تی تسلط کو قبو ل کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں انہو ں نے مزید کہاکہ بھار ت خطے کا سب سے بڑا دہشتگر ملک ہے جو ہمسا یہ مما لک میں خو نی کھیل کو پروان چڑا رہاہے عا لمی دنیا بھار ت کی کشمیر سمیت دیگر ممالک میں دہشتگر دانہ کارروائیو ں کا فوری نو ٹس لے۔بھار ت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے پاکستان ذمہ دارایٹمی ملک ہے اور بھار تی جارحیت کا منہ تو ڑ جوا ب دینا جانتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -