مذہب بطورسیاسی ایجنڈ استعمال کرنیوالوں کے عزائم ناکام ہونگے،چودھری سرور

     مذہب بطورسیاسی ایجنڈ استعمال کرنیوالوں کے عزائم ناکام ہونگے،چودھری ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مذہب لوگوں کو اسلام کے نام پر لڑا کر اپنی سیاست چمکانے کا نام نہیں۔ انشاءاللہ مذہب کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کر نے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے ۔دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں یہاں محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیا جاتا ہے ۔چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی سازشیں کرنے والی اپوزیشن جمہوریت اور ملک وقوم نہیں ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے مگر اپوزیشن انتشار کے ایجنڈے میں ناکام ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں وفاق المدار س کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزادسمیت 15سے زائد وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت دینی مدارس کی اصلاحات اور وہاں زیادہ سے زیادہ بہتر ین سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف مدارس نہیں پورے تعلیمی نظام میں اصلاحات لا رہی ہے، ایک قوم ایک تعلیم ہمارا ہدف ہے۔ قومی نصاب تعلیم کی کمیٹی میں مدارس کے نمائندے شامل ہیں مدارس کی مشکلات کو ختم کرنا چاہتے ہیں مدارس کے طلبا کیلئے ہر سطح پر احساس اور احترام پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریت اورعوام پسند سینیٹر زصادق سنجرانی کے ساتھ کھڑے ہیں آج سینیٹرز کا فیصلہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے حق میں ہی آئے گا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -