افغانستان ، بم دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 37افرا د جاں بحق،50زخمی 

افغانستان ، بم دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 37افرا د جاں بحق،50زخمی 

  

ہرات/قندھار(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) افغانستان کے مختلف صوبوں میںبم دھماکوں سے خواتین اور بچوں سمیت37افراد جاں بحق اور50زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ہرات میں گزشتہ روز ہرات قندھار ہائی وے پربم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت34افراد جاں بحق ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق ہائی وے پر دھماکا اس وقت ہوا جب ایک بس مسافروں کو ہرات سے صوبہ فراہ لے کر جارہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں بس تباہ ہوگئی۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے سے بس میں سوار 17 افراد زخمی بھی ہوئے ۔دوسرا واقعہ پاکستان کے شہر چمن سے ملحقہ قصبہ سپن بولدک کے قریب ایک مارکیٹ میں سڑک کے کنارے پیش آیا۔قندھار پولیس کے مطابق دھماکے میں3بچے جاں بحق اور 23افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ہسپتال میں داخل بعض زخمی ہونے والے بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔افغان میڈیا کے مطابق اب تک کسی گروپ بشمول طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغانستان/دھماکے

مزید :

صفحہ آخر -