پاک فضائیہ دستیاب وسائل سے آپریشنل تیاریاں یقینی بنائینگی: ایئر چیف

  پاک فضائیہ دستیاب وسائل سے آپریشنل تیاریاں یقینی بنائینگی: ایئر چیف

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ائیر سٹاف پر یز ینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا پاک فضائیہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے آپریشنل تیار یا ں یقینی بنائے گی۔ پاک فضائیہ میں ہر تین ماہ بعد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ائیر سٹاف پریزینٹییشن منعقد کی جاتی ہے۔پرنسپل سٹا ف آفیسر ز، ائیرآفیسرز، فیلڈ کمانڈرز اور ائیر مین کو مخاطب کرتے ہوئے ائیر چیف کا مزید کہنا تھا اپنے بہادر ہوابازوں کی درخشاں روایات کے امین ہوتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہر ایک فرد نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ''Operation Swift Retort'' میں دشمن کی جارحیت کیخلاف بے مثال جرأت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہم اللہ عزو جَل کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں دشمن کی طرف سے مسلط کردہ جارحیت کا جوانمردی سے جواب دینے کا حوصلہ عطا کیا۔انہوں نے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضا ئیہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی۔

مجاہد انور

مزید :

صفحہ آخر -