بارش نے بلدیاتی  اداروں کی کارکردگی کا پول  کھول دیا،شاہ عبد الحق

بارش نے بلدیاتی  اداروں کی کارکردگی کا پول  کھول دیا،شاہ عبد الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری،علامہ عبد الحفیظ معارفی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،سید عبد الحق سیفی،مولانا الطاف قادری،سید رفیق شاہ نے مون سون کی پہلی بارش نے حکومت اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔رین ایمرجنسی کے دعوے دھرے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی،صوبائی اور شہری حکومتیں ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈال کر اپنی جان نہیں چھڑا سکتیں شہر قائد کا کوئی پرسان حال نہیں کراچی کی پانی میں ڈوبی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شہر میں بارش کی بوندیں پڑتے ہی بجلی بھی غائب ہو جاتی ہے۔ بارش سے قبل برساتی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے کراچی اور صوبائی حکومت کے درمیان اختیارات کی جنگ میں شہر کراچی کا نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کی داد رَسی کی جائے۔