ہر دور میں میڈیا کی ضرورت واہمیت رہی ہے،محمد حسین محنتی 

ہر دور میں میڈیا کی ضرورت واہمیت رہی ہے،محمد حسین محنتی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہر دور میں میڈیا کی ضرورت واہمیت رہی ہے، آج کے دور میں میڈیا بڑا طاقتور ہوگیا ہے، ہمارا معاشرہ بھی میڈیا کا بڑا اثر لیتا ہے یہی وجہ ہے کہ کسی کو ظالم ومظلوم بنانے میں بھی اس کا بڑا کردار ہوتا ہے، اپنی دعوت وپیغام کو آگے بڑھانے کیلئے ذرائع ابلاغ کے تمام ٹولز کو استعمال کیا جائے اور اس ساری جدوجہد کا مقصدصرف دعوت کا فروغ اور رب کی رضا ہونا چاہئے۔ان خیالات کا جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور سینئر صحافیوں نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ لوئر سندھ کی ایک روزہ ڈویزنل ناظمین نشرواشاعت کی نشست سے خطاب کے دوران کیا، جس میں حیدرآباد،نوابشاہ اور میرپور خاص ڈویزن کے ضلعی میڈیا سیکریٹریز نے شرکت کی۔محمدحسین محنتی نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک عوامی انقلابی اور دعوتی جماعت ہے، تبدیلی کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے،معاشی صورتحال ابتر عوام آج بھی مہنگائی سے تنگ اور دووقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں، جماعت اسلامی ہی اس ملک میں حقییق معنیٰ میں انقلاب وتبدیلی لاسکتی ہے، مہنگائی،بیروزگاری سمیت معاشرے کے مسائل کا حل صرف نظام کی تبدیلی میں ہے، قرآن وسنت کا نظام ہی ملک کی ترقی کا ضامن اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتا ہے۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ اصل میں ہم سب دین کے سپاہی ہیں، اصلاح معاشرہ، لوگوں کے سیرت وکردار کو بہتر بنانے کے ساتھ میڈیا کو اپنی دعوت کے ابلاغ کا ذریعہ بنایا جائے جس کیلئے ذرائع ابلاغ کے تمام ٹولز کو استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم داعی ہیں اپنے کردار و دعوت کے ذریعے معاشرے اور لوگوں کے دل فتح کرنے چاہیں، اس حوالے سے میڈیا سیکریٹریز کا بڑا اہم رول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب ذرائع بھی زیادہ ہیں اور ہمارے لئے نئے راستے کھلے ہیں اسلئے اپنی دعوت کو آگے بڑھانے کیلئے ان تمام ذرائع کومثبت اوربھرپور استعمال کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -