ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم چائے پھینک دی

ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم چائے پھینک دی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم چائے پھینک دی، جس سے بچہ جل گیا، ویڈیووائرل ہونے پروزیر اعلی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم چائے پھینک دی، جس سے بچہ جل گیا،انسانیت سوز واقعہ نارتھ کراچی کے بلاک ایچ میں گزشتہ ہفتے شام میں پیش آیا۔ بچہ نارتھ کراچی میں واقع چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا۔ حکام کو واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے ملی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہوٹل مالک کے خلاف چائلڈ لیبر، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او نارتھ کراچی کے مطابق بچہ بخت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے زیادہ زخم نہیں آئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کرلیاہے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ لوگ انسانیت بھول چکے ہیں، معصوم اور مجبور بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -