اعتماد بینکنگ گروپ اور جوبلی لائف میں " بینکا تکافل" معاہدے پر دستخط

اعتماد بینکنگ گروپ اور جوبلی لائف میں " بینکا تکافل" معاہدے پر دستخط

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد بینکنگ گروپ نے جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ ونڈو تکافل آپریشنز جو پاکستا ن کے پرائیوٹ سیکٹر میں سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی ہے کیساتھ" بینکا تکافل" معاہدے پر دستخط کئے،۔ بینکا تکافل کی پروڈکٹس کی مارکیٹ میں توسیع کے تناظر میں شراکت داری معاہدے کی یہ یادگار تقریب این بی پی ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان کے پریزیڈنٹ ایند سی ای او عارف عثمانی، جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جاوید احمد، ایس ای وی پی/گروپ چیف فواد فرخ، اے آئی بی جی،شان ربانی، گروپ ہیڈ-ریٹیل آپریشنز، اکچوریل اینڈ انوسٹمنٹ، جوبلی لائف انشورنس اور بینکا اشورنس کے ہیڈ سید رضوان عزیز کی شرکت نے رونق بڑھا دی۔پریزیڈنٹ این بی پی عارف عثمانی نے اسلامک فنانس انڈسٹر ی کی ترقی کے لئے تکافل(شریعت میں انشورنس کا درست متبادل)کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ این بی پی کا جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ پرانا کاروباری ساتھ ہے، اور اس پارٹنر شپ کے ذریعے این بی پی کے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ساتھ جوبلی لائف انشورنس کی مہارتیں ایک ہو جاتی ہیں جو برانچ صارفین کو ان کی تکافل کی ضروریات کے مطابق آسان ترین حل پیش کرتے ہیں۔ فواد فرخ نے کہا کہ این بی پی اعتماد اسلامک بینکنگ گروپ اور جوبلی لائف انشورنس ونڈو تکافل آپریشن نے 'بینکاتکافل ' کے لئے معاہدہ کیا ہے،اس مشترکہ کاوش کے مطابق جوبلی لائف انشورنس کی تکافل پروڈکٹ WTO کو این بی پی اعتماد بینکنگ برانچزکے توسط سے فروخت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کراس سیلز کلچر کو متعارف کروائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -