شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔بدھ کو پیپلزپارٹی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف 5 ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری پر 5 اگست تک ملتوی کردی، ریفرنس میں شرجیل میمن ضمانت پر اور گیارہ ملزمان جیل میں ہیں