ارشاد رانجھانی قتل کیس کے تفتیشی افسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس کے تفتیشی افسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔بدھ کو ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت دس اگست تک ملتوی کردی،ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم رحیم شاہ گرفتار ہے