سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ مختیار احمد تبدیل،محمد امتیاز ایوب سیکرٹری اطلاعات تعینات

سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ مختیار احمد تبدیل،محمد امتیاز ایوب ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ مختیار احمد (PCS-SG/BS-20) کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد امتیاز ایوب (PCS-SG/BS-20)کو بحیثیت سیکرٹری محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ تعینات کیا گیا۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -