ڈیسکون کا ملازمینکو با اختیار بنانے کیلئے اہم سیمینار 

ڈیسکون کا ملازمینکو با اختیار بنانے کیلئے اہم سیمینار 

  

لاہور(پ ر)ڈیسکون مینجمنٹ ڈیولپمنٹ سینٹر (MDC)کی جانب سے حال ہی میں اپنی ورک فورس کو ان کی کیریئر ڈیولپمنٹ میں بااختیار بنانے کی غرض سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پیشہ وارانہ ترقی اور انجینئرز کی مہارت میں اضافے کیلئے جاری پیشہ وارانہ ترقی (CPD)کے فریم ورک کے ٹائٹل پر مبنی اس سیشن کا اہتمام پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس سیشن میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سی پی ڈی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار/ایڈیشنل ہیڈ انجینئر ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ نے سی پی ڈی فریم ورک،اس کے پیرا میٹرزاور انجینئرز کیلئے ضروریات اور سہولیات پر بات چیت کی۔اس سیمینار میں ڈیسکون کے بطور پروفیشنل انجینئرنگ باڈی (PEB)کے کردار سے متعلق ایک ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا تھاجیسا کہ یہ باڈی انجینئرز کی مہارتوں میں اضافے اور پیشہ وارانہ ترقی کیلئے راہیں ہموار کررہی ہے۔اس موقع پر پلاننگ و کنٹرول،مینٹیننس ڈویژن کے سربراہ قمر منان کا کہنا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کا سیشن رجسٹرڈ و پروفیشنل انجینئرز دونوں کیلئے انتہائی معلوماتی تھا،میں اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہوں کہ ڈیسکون اور پاکستان انجینئرنگ کونسل دونوں ملکرپروفیشنل انجینئرز کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور میں خود بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی پیشہ وارانہ ترقی میں اضافے کا خواہاں ہوں۔ڈیسکون ایک کثیر الملکی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر پاکستان میں واقع ہے جہاں یہ انجینئرنگ،پاور و کیمیکلز کے شعبوں میں کاروبار کررہی ہے،ڈیسکون ملک میں سماجی خدمات کے مختلف شعبوں میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہے۔ 

مزید :

کامرس -