راہ گیر کو قتل کرنے والے پویس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے

راہ گیر کو قتل کرنے والے پویس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نے حےات آبا د پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی نے راہ گیرکوشہید کر نے والے اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کر نے وار ایس ایس پی آپر یشن کی ناقص تفتیش کےخلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا اور آ ئی جی پولیس سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے بصورت د یگر ہم ان کے خلاف مذاحمتی تحر یک شروع کر ینگے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میںجنر ل سیکر ٹر ی جو ہر حسین،سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد خلیل اورد یگر نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ خیبر پختونخوا کی مثا لی پولیس غنڈہ گردی پر اتر ائی ہے جبکہ پولیس نے اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر کسٹم حکام کے قوانین کا کام کر رہے ہیں جسکی وجہ سے کپڑے کےخلاف بے جا ءکارروائی میں عام شہری مارا گے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی سے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے دوسری جانب پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کیساتھ نہ صوبائی حکومت نے اور نہ ہی پولیس کی طرف سے کوئی رابطہ ہو ا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور پولیس عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔انہوں نے ائی جی خیبر پختونخوا سے مطا لبہ کیا کہ واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بر طرف کیا جائے بصورت دیگر جے یو آئی یوتھ پولیس گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریگی جسکی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔