ایکسیلینس ڈلیورڈ کا لکی نٹس میں ایس اے پی کا کامیاب نفاذ

    ایکسیلینس ڈلیورڈ کا لکی نٹس میں ایس اے پی کا کامیاب نفاذ

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں SAPکے واحد پلاٹینیم پارٹنر ایکسیلینس ڈلیورڈ (ExD),نے لکی نٹس پرائیویٹ لمیٹڈ میں SAP S/4HANAکا کامیاب نفاذ کیا ہے۔ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایکسیلینس ڈلیورڈ کی موجودگی اور مہارت اپنے کاروباری طریقہ کار کو اسٹریم لائن اور بہتر بناکراستعداد و صلاحیت میں اضافے اور بہتر کنٹرول کے خوشمند اداروں کیلئے اسے ایک بہترین ترجیح بناتی ہے۔فیشن ورٹیکل بزنس (FVB)محض آٹھ ماہ میں نافذ کیا گیا ہے۔لکی نٹس پاکستان کا پہلا ٹیکسٹائل ادارہ ہے جسے ملٹی ماڈیول سسٹم کے ثمرات کا ادراک ہوا۔یہ ماڈیولز لکی نٹس کو رئیل ٹائم رپورٹنگ،ٹریک آرڈر اسٹیٹس،فنانشل رپورٹس کی تیاری،اسٹاک صورتحال کی مینجمنٹ اور ادارے کے پے رول کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرینگے۔موبائل ایپ اور Fiori,کیسے قابل دسترس خصوصیات امور کو زیادہ نقل و حرکت اور سہولت کے ساتھ سر انجام دینے میں مدد دینگے۔لکی نٹس کے سی ای او Brad Milnesکا اس موقع پر کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کیلئے ہمیں اپنے سسٹم اور طریقہ کار کو بہترین عالمی پریکٹسز کے مطابق ڈھالنا انتہائی ضروری ہے۔SAP S4 اور فیشن ورٹیکل بزنس ہماری توسیع اور سیلز میں اضافے میں انتہائی نمایاں کردار ادا کرینگے۔میں لکی اور ExDکی ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں سے انتہائی متاثر ہوں جنہوں نے مقررہ مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔لکی نٹس کا قیام سال2001میں یونس برادر گروپ (وائی بی جی) کے زیر سایہ عمل میں آیااور یہ پلانٹ گزشتہ دس برسوں میں ترقی کی منازل طے کرتا ہوا آج پاکستان کے سب سے ممتاز فیشن اپیرل ایکسپورٹنگ ہاؤسز میں شمار کیا جاتا ہے۔ایکسلینس ڈلیورڈ (ExD)اوریکل،SAPاور دیگر بین الاقوامی سسٹمز کے نفاذ کیلئے علاقائی اسپیشلسٹ گردانا جاتا ہے۔ 

مزید :

کامرس -