ہنگوضلع بھرمیں پولیس شہداءکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا سلسلہ شروع

ہنگوضلع بھرمیں پولیس شہداءکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا سلسلہ ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوضلع بھرمیں پولیس شہداءکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے.ہنگو.ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ اور ایس ایچ اوٹل کی پولیس کے چاک وچوبنددستوں کے ہمراہ شہدائکے قبروں پرسلامی.شھداءکی قبروں پرپھولوں کی چادرچڑھاکرخصوصی دعائیں مانگی گئی.شہداءکی لازوال قربانیوں کی بدولت امن وامان کا قیام ممکن ہوا.ملک وقوم کے تحفظ کا عزم لیکرشہادت کا رتبہ پانے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ سنھری حروف سے لکھا جائے گا.ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی بات چیت.تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل اف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ اورڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان کے زیرنگرانی ضلع ہنگومیں شہدائے پولیس کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے.ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ اورایس ایچ اوٹل سب انسپکٹرامیرزمان خان نے پولیس کے چاک وچوبنددستوں کے ہمراہ علاقہ دلن میں ہنگوپولیس کےشہید ہیڈکنسٹیبل رسول محمد خان اورکنسٹیبل خاندان کے قبروں پرسلامی دیں اورشہدائکے قبروں پرپھولوں کی چادرچرھاکرشہداءکے ایصال ثواب کیلئےخصوصی دعائیں کیں. اس موقع پرڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک وقوم کی بقاءوسالمیت،عوام کی جان ومال کے تحفظ اورامن وامن وامان کے قیام کی خاطرجان کانذرانہ پیش کرنے والے فورس کےماتھے کاجومرہے، شہداءکے لازوال قربانیوں کی بدولت امن وامان کاقیام ممکن ہوا.ملک وقوم کے تحفظ کاعزم لیکرشہادت کارتبہ پانے والوں کی قربانیوں کوہمیشہ سنہری حروف سے لکھاجائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -