سابق وزیر راجہ یاسین اسلام آباد یونائٹیڈ گروپ کے سرپرست نامزد

  سابق وزیر راجہ یاسین اسلام آباد یونائٹیڈ گروپ کے سرپرست نامزد

  

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں سب سے پہلے اصل ووٹرز کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جعلی اور نامکمل ووٹ کاسٹ نہیں ہونے دینگے کیونکہ جعلی ووٹ اصل ووٹ کی اہمیت کو ختم کردیتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ چیمبر تاجروں کی حق تلفی نہیں ہونے دیگاکیونکہ جعلی ووٹوں سے جعلی نمائندے منتخب ہوتیہیں اور اصل ووٹوں سے اصل نمائندے منتخب ہوتیہیں۔ یہ بات اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین حبیب اللہ زاہد نے ایک اجلاس میں کہی۔اجلاس میں سابق وزیر اور چیئرمین پارلیمینٹری بورڈ آزاد جموں کشمیرراجہ محمد یاسین خان بھی شریک تھے جنھوں نے ہر قسم کیتعاون اور بھر پور ساتھ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں حقیقی نمائندگی کی اشد ضرورت ہے اور گروپ تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی ہرطرح کی خدمات پیش کیں۔چیئرمین حبیب اللہ زاہد نے گروپ کے عہدیداروں سے مشاورت کے بعد راجہ یاسین خان کو اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کا سرپرست نامزد کردیا اجلاس میں جناح سپرمارکٹ کے سابق صدر قاضی محمد الیاس، چوہدری وسیم، عابد خان، ملک ندیم اختر، فصیح اللہ خان،اسدعزیز،شاہد زمان شنواری اورزاہد محمود قریشی جنرل سیکریٹری آئی ایٹ مرکز شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -