سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہےں ،فیصل واڈا

سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہےں ،فیصل واڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہاہے کہ ہم ہر سطح پر سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ سابق دور میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔فیصل واڈا نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے میاں نواز شریف کے بیٹوں کا گھر 650 کروڑ کا تھا اب 850 کروڑ کا ہوگیا ہے۔انہوں نے چوری کے پیسے سے عمارتیں بنائیں انہیں ملک کے ساتھ غداری کرکے کرائے پر بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے باپ کا ملک اور جاگیر سمجھی ہوا تھا اور کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ باپ کی جاگیر چلی جائے گی اور انصاف کرنے والا قوم کی خدمت کرنے والی عمران خان کی حکومت آجائے گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اہم دستاویزات نیب کے حوالے کرکے 24 ارب کی چوری کیسے کی گئی ہے، یہ شروعات ہے۔کراچی میں بارش سے تباہی اور سیلابی صورتحال کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ تو بلدیاتی اور صوبائی حکومت کا ہے ہمارا کام پانی فراہم کرنا ہے جس کی ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تجاویز دی گئیں تھیں کہ نالوں کو بارش سے پہلے صاف کیا جائے کیونکہ بارش کے دوران نالوں کا صاف نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو آلودگی اور نکاسی آب کے مسائل کا سامنا ہے، سندھ حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ نیشنل ڈزاسٹر سیل سے بات ہوئی اور کراچی جاﺅنگا تو کور کمانڈر کراچی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طریقے سے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے، ہم تعاون میں انفراسٹرکچر اور پیسے تو نہیں دے سکتے، ہم صرف ہدایات دے سکتے ہیں۔اتاجروں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال تو ہر کسی کا حق ہے ہم اسے نہیں روک سکتے لیکن اگر کوئی کہے کہ ہم ٹیکس نہیں دیں گے اور اس پر ہڑتال کریں گے تو ان کی مرضی ہے حکومت اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرےگی۔
فیصل واڈا