رستم ،پولیس کے ہاتھوں مویشی چور گروہ کے 2 ارکان گرفتار ،4 جانور برآمد
رستم (نمائندہ پاکستان) رستم پولیس کی اہم کاروائی، رستم پولیس نے مویشی چور گروہ کے دو ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے چوری کے 04عدد جانور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی احکامات کے پیش نظر تھانہ رستم کے ایس ایچ او مدثر خان،اے اےس ائی ضےاءخان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مویشی چور گروہ کے دو ملزمان سعادت ولد امان خان اور مزمل ولد حاجی اکبر ساکنان شیر درہ ضلع صوابی کو رنگے ہاتھوں گاڑی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری کے 4گائے برآمد کئے، گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے تیسرے شریک واردات ساتھی کا نام بھی اُگل دیا جس کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے جس کی گرفتاری جلدی متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔