نوشہرہ،یوم شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

نوشہرہ،یوم شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کینٹ یوم شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میلاد مصطفی نوشہرہ کینٹ میں ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی جائے گی اس سلسلے میں مرکزی انجمن میلاد مصطفی کے صدر عبدالنعیم کھوکھر اور سیکرٹری محمدسلیم چیمہ جو کہ ملک سعد شہید ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے کوآرڈینیٹر ہے نے کہا ہے کہ شہداء پولیس تیری عظمت کو سلام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یوم شہداء عقیدت اور احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے شہداء پولیس اور شہدائے آرمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتے کے روز ایک محفل میلاد پروگرام ترتیب دیاگیا ہے جس میں ڈی پی او منصور امان، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اے ایس پی تصور اقبال، اے ایس پی انوسٹی گیشن سید افتخار علی شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراظہار شاہ، آر ائی نسیم خان، انسپکٹر ارشد، انسپکٹر فخرالسلام شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور میلاد مصطفی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -