نوشہرہ ، دی پیس سکول اینڈ کالج کی امسال بھی کارکردگی صفر

نوشہرہ ، دی پیس سکول اینڈ کالج کی امسال بھی کارکردگی صفر

  

نوشہرہ(بےورورپورٹ)باڑہ کلاتھ مارکیٹوں میں قائم دی پیس سکول اینڈ کالج نوشہرہ اس سال بھی مردان بورڈ ایف اے ،ایف ایس سی میں کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکاجبکہ ایبٹ آباد کے میٹرک اور پشاور کے ایف ایس سی میں بھی پوزیشن حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے سکول کے مالک نے مردان بورڈ، پشاور بورڈ اور ایبٹ آباد بورڈ کو قیمتی تحائف پیش کرنے کی کوشش لیکن تینوں نے بورڈز نے میرٹ پر نتائج مرتب کئے پیس سکول اینڈ کالج نے ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین اور کنٹرولر کو بلیک میل کرنے کےلئے وزیراعلیٰ کو درخواست دی کیونکہ ایبٹ آباد بورڈ نے ان کے تحائف کے آفر کو ٹکرا دی تھی میٹرک کے نتائج میرٹ پر بنیاد پر مرتب کرکے تعلیمی قابلیت پر پوزیشن دئےے سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح ہدایات کے باوجود دی پیس سکول اینڈ کالج نے شاہراہوں پر طلباءوطالبات کے والدین کی توجہ دلانے کےلئے بڑے بڑے سائن بورڈ نصب کئے ہیں صوبائی حکومت فوری طورپر دی پیس سکول اینڈ کالج کے خلاف تحقیقات کریں کہ وہ بورڈ ز کے چیئرمین اور کنٹرولروں کو بلیک میل کرنے سے باز رہے دی پیس سکول اینڈ کالج کے مالک کے خلاف فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے معیار تعلیم کو بہتر بنانے سکول کی چھٹیاں کرنے اور چھٹیوں کی فیس وصول کرنے سے روکیں تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور میں میرٹ کے بہت دعوے کرتے تھے لیکن دی پیس سکول اینڈ کالج کی چمک کی وجہ سے صوبائی حکومت ،محکمہ تعلیم بھی مجبور ہیں کہ وہ ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں احتساب بیورو حقیقی معنوں میں غیرجانبدارانہ احتساب کرتے ہوئے دی پیس سکول اینڈ کالج کے خلاف فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے احتساب شروع کریں اور معلوم کریں کہ خوشحال کالونی نوشہرہ کینٹ دو کمروں کے سکول سے ارب پتی کیسے بنا صوبائی حکومت یہ تحقیقات بھی کریں کہ سکول انتظامیہ نے کس کس طلباءوطالبات کو سکالرپش دئےے ہیں اور یہ صرف طلباءوطالبات کو ورغلانے کےلئے اعلانات تک محدود ہیںسکول وکالج کو طلباءوطالبات کو چھٹیوں اور شدید گرمی میں کلاسیں لینے اور عدالتی اور صوبائی حکومت کے حکم کے باوجود بھاری فیسیں وصول کررہے تھے اور بھاری فیسیں وصول کرنے کے الزام پر سکول کو سیل کردیا سکول کا بااثر مالک جو کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کے ممبر بھی ہے نے سفارشیں کرکے سکول کی سیل ختم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ پر دباو¿ ڈالنا شروع کردیا ہے جس کے لئے مذکورہ بالا سکول کا بااثر مالک مختلف حکومتی شخصیات کے حجروں اور دفتروں کے طواف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے دی پیس سکول اینڈ کالج نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں پڑھنے والے طلباءوطالبات کے والدین نے چھٹیوں کے فیسوں کی وصولی غیرمعیاری تعلیم اور صبح سے شام تک ٹیوشن کی آڑ میں ذہنی دباو¿ میں رکھنے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ میٹرک نتائج میں مردان و ایبٹ آباد بورڈز میں کوئی خاطر خواہ پوزیشن حاصل نہ کرکے ثابت ہوگیا ہے کہ گزشتہ امتحانات میں سکول انتظامیہ مذکورہ امتحانی بورڈز نے پرکشش پیکج ٹکراتے ہوئے میرٹ پرنتائج مرتب کئے جس کی وجہ سے دی پیس سکول اینڈ کالج کی تعلیمی معیار کا بھانڈا پھوٹ گیاوالدین نے مردان بورڈ اور ایبٹ آباد بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا جس نے رٹہ سسٹم کی نفی کرتے ہوئے رٹہ سسٹم کو پروان چڑھانے والے تعلیمی اداروں کی حوصلہ شکنی کی اس سلسلے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دی پیس سکول اینڈ کالج نوشہرہ اور ایبٹ آباد رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور اپنی جھوٹی ساکھ کی خاطر مختلف حیلے بہانوں سے مردان اور ابیٹ آباد بورڈز امتحانی بورڈز پر جانبداری کے من گھڑت الزامات لگارہے ہیں دی پیس سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ تشہیری مہم میں شہر کے شاہراہوں پر بڑے بڑے سائن بورڈز آوایزں کررکھے ہیں جس پر گزشتہ کسی سال پرانے نتائج کا ذکر کرکے اہم سیاسی شخصیات کی تصاویر کا سہارا لے کر والدین کو متوجہ کرنے کی ناکا م کوشش کررہے ہیں جبکہ دی پیس سکول اینڈ کالج نوشہرہ اور ابیٹ آباد میں پڑھنے والے طلباءوطالبات کے والدین نے اپنے بچوں کے خراب نتائج کی وجہ سے احتجاجاً بچوں کو سکول سے نکال رہے ہیں اس سلسلے میں نوشہرہ دی پیس سکول اینڈ کالج میں پڑھنے والے طالب علم کے والد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ خراب نتائج آنے پر امتحانی بورڈز کو مورود الزام نہیں ٹہرایا جاسکتا کیونکہ امتحانی بورڈ ز کا کام امتحان لینا ہوتا ہے نہ کہ بچوں کو پڑھائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -