سی سی پی او کریم خان کی تھانہ جات کے محرران کیساتھ خصوصی ملاقات

سی سی پی او کریم خان کی تھانہ جات کے محرران کیساتھ خصوصی ملاقات

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے سربراہ کریم خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے محرران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا ،انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے محکمہ پولیس میں محرر تھانہ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے ،تھانہ آنے والے تمام سائلین کا سب سے پہلے محرر سے واسطہ پڑتا ہے جس کیلئے سی سی پی او نے پولیس افسران پر روز دیتے ہوئے تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی اور خندہ پشانی سے پیش آنے اور ان کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او کریم خان کی محرران کیساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے محرران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سی سی پی ا و کریم خان نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کی موجودہ حالات کے مطابق خوش اخلاقی ،خندہ پشانی کا مظاہرہ کرنے اور ان کو درپیش مسائل کا بر وقت ازالہ کرنے کی ہدایت بھی کی روز مرہ کے حالات اورہونے والے کارروائیوں کا اندراج روزنامچے میں یقینی بنائےںتھانے کی سطح پر محرر سٹاف سے میڈیا فوکل پرسن کا انتخاب کر یںاور جو واقعہ رونما ہونے کی صورت میں میڈیا حضرات کو حالات سے بر وقت آگاہ کریں ،سی سی پی او کریم خان نے مزید کہاکہ اپنے پیشہ ورانہ امور میں دلچسپی لے کر مہارت حاصل کرےں ،روزنامچہ میں جرائم پیشہ افراد کے سفارش کرنے والوں کا بھی اندراج کریں،سی سی پی اوکریم خان نے آخر میں تمام محرران کو اگاہ کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم آپ کے مدد گار ہیںاور ہر مشکل یا تکلیف میں پولیس کو مدد کے لئے مدد پکار سکتے ہیں ،پولیس فوری طور انکی ہر آواز پر لبیک کہے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -