چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججوں کا استقبال
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے ججوں کا استقبال کیا۔انہیںچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمدشمیم خان نے چائے پر مدعو کیا تھا ،ملاقات میں ہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس شاہد مبین اور جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت دیگر جج صاحبان نے شرکت کی ،ملاقات میں سپریم کورٹ کے ججوںنے ماڈل کورٹس کی کارکردگی اور جینڈر بیس وائلنس سے متعلق ورکشاپ کے انعقاد پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات کی تعریف کی۔
استقبال