کوہاٹ،مشیر تعلیم کا بنیادی مراکز صحت کا اچانک دورہ

کوہاٹ،مشیر تعلیم کا بنیادی مراکز صحت کا اچانک دورہ

  

کوھاٹ (بیورورپورٹ) مشیر تعلیم خیبرپختونخواضیاء اللہ خان بنگش نے عوامی شکایات پر بنیادی مرکز صحت شیر کوٹ اور دیہی مرکز صحت استرزئی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر مشیر تعلیم نے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اورادویات سٹاک کا معائنہ کیا۔وہ مریضوں سے بھی ملے اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مشیر تعلیم نے عملے کی غیر حاضری پرسخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ اوکوہاٹ کوغیر حاضر عملے کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ حکومت عوام کو ہرشعبہ زندگی میں تمام ترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے جن میں تعلیم اورصحت کے شعبے سرفہرست ہیں۔ دورے کے موقع پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک عاطف، شفیع اللہ جان ا وردیگر بھی مشیر تعلیم کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -